مارچ کے دوران ابشر کے ذریعہ 6 ملین معاملات کی انجام دہی
جمعرات 25 اپریل 2024 13:25
’مذکورہ عرصے میں صرف ابشر افراد پر 4.4 ملین معاملات کی انجام دہی ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران ابشر کے ذریعہ 6.4 ملین معاملات انجام دیئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ عرصے میں صرف ابشر افراد پر 4.4 ملین معاملات کی انجام دہی ہوئی ہے۔
تفصیلات بیان کرتے ہوئے محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’مارچ کے دوران 351.5 ہزار اقاموں کی تجدید ہوئی ہے‘۔
’361.3 خروج وعودہ جبکہ خروج وعودہ کی توسیع کے معاملات 16.6 ہزار تھے‘۔
’10 افراد کے نقل کفالہ، 8 ہزارخروج نہائی کے معاملات ملتوی کرنا جبکہ 4113 خروج نہائی جاری کئے گئے‘۔