Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کا آغاز لاس اینجلس میں باکسنگ مقابلے سے ہوگا

’پہلی مرتبہ ریاض سیزن ایسے ایونٹ کا اہتمام کر رہا ہے جس کا انعقاد بیرون ملک ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کا آغاز لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی باکسنگ مقابلے سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’پہلی مرتبہ ریاض سیزن ایسے ایونٹ کا اہتمام کر رہا ہے جس کا انعقاد بیرون ملک ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عالمی باکسر’‘ کا ’‘ ہونے والا مقابلہ 3 اگست کو ہوگا اور یہ ریاض سیزن کے زیر انتظام منعقد کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہر سال کی طرح امسال بھی ریاض سیزن تفریح کے نئے معیار متعارف کرائے گا‘۔
’نئے ریاض سیزن میں نئے تفریحی ایوینٹ کا اہتمام کیا جائے گا جو سابقہ تجربوں سے کہیں زیادہ بہتر اور یادگار ہوں گا‘۔

شیئر: