Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خون کا عطیہ دینے والے 200 افراد کے لیے شاہی تمغہ

’خون کا عطیہ کرنے والوں کو تمغے کے علاوہ شاہ سلمان کی طرف سے اسناد بھی دی جائیں گی‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خون کا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو تیسرے درجے کا تمغہ دینے کی منظوری دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خون کا عطیہ کرنے والوں کو تمغے کے علاوہ شاہ سلمان کی طرف سے اسناد بھی دی جائیں گی۔
سعودی عرب میں ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کے علاوہ اعضاکا عطیہ دینے کی مہم وقتا فوقتا چلائی جاتی ہے۔
مہم سعودی عرب کے تمام شہروں میں بیک وقت شروع ہوتی ہے جس کا مقصد ضرورت مند مریضوں کے لیے اعضا اور خون جمع کرانا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ایسے افراد خواہ کو سعودی شہری ہوں یا مقیم غیر ملکی جو 10 مرتبہ خون یا اعضا کا عطیہ کرتے ہیں انہیں خدمات کے اعتراف میں تمغہ اور شکریے پر مشتمل سند دی جاتی ہے۔

شیئر: