Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں مسجد نبوی آنےوالے زائرین کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ گئی

ریاض الجنہ میں زائرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زیادہ رہی۔ (فوٹو ایس پی اے)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبوی آنے والے زائرین کی تعداد  59 لاکھ 60 ہزار 724  ریکارڈ کی گئی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی  جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والوں کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔

ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ زم زم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں (فوٹو ایس پی اے)

مسجد نبوی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ 98 ہزار 939 زائرین  نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔
 ریاض الجنہ میں 2 لاکھ 54 ہزار 209 افراد نے نماز ادا کی ان میں ایک لاکھ 23 ہزار 932 مرد جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار 277 خواتین شامل تھیں۔ 
انتطامیہ کامزید کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 9172 معمر اور معذورافراد کو مخصوص خدمات فراہم کی گئیں۔ 
 مسجد نبوی کی لائبریری میں دستیاب علمی خدمات سے 12884 افراد مستفیض ہوئے جبکہ نمائشوں اورعجائب گھروں کا 2 ہزار افراد نے وزٹ کیا۔

گالف گاڑیوں کے ذریعے 61207 زائرین کو خدمات فراہم کی گئیں  (فوٹو ایس پی اے)

مسجد نبوی کی انتظامیہ نے مزید کہا ایک لاکھ 53 ہزار 68 مردو خواتین کو تحائف پیش کیے گئے۔  مسجد نبوی کے صحنوں میں گالف گاڑیوں کے ذریعے 61207 زائرین کو خدمات فراہم کی گئیں۔
فلیڈ ٹیم کی جانب سے 22 ہزار 627 افراد کو مختلف خدمات فراہم کی گئی جبکہ متعددد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 157464 رہی۔
مسجد نبوی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آب زم زم کی ایک لاکھ 80 ہزار 880 بوتلیں تقشیم کی گئیں علاوہ ازیں 2 لاکھ 26 ہزار 193 افطار پیکٹ زائرین میں تقسیم کیے گئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: