بلدیہ جدہ کا آپریشن، 163 خلاف ورزیاں ریکارڈ
جمعرات 25 اپریل 2024 21:27
غیرقانونی خوانچوں اور اسٹالز سے علاقے کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے (فوٹو سبق)
جدہ بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے الجامعہ کے علاقے میں مختلف نوعیت کی 163 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کمشنری کی ریجنل بلدیہ کی نگراں ٹیموں نے تفتیشی کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طورپرلگائے گئے مختلف سٹالزکو ہٹا دیا جبکہ متعدد خوانچووں کو بھی ضبط کرلیا۔
علاقے کے مختلف مقامات پر لگائے جانے والےسٹالزغیر قانونی تھے ۔
جدہ کے الجامعہ علاقے کی بلدیہ کے ذمہ دار عبداللہ حمود مبارکی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طورپر لگائے جانے والے اسٹالز سے علاقے کی خوبصورتی متاثر ہورہی تھی۔
مبارکی نے مزید بتایا کہ تفتیشی ٹیمیں مختلف خالی پلاٹوں، پارکنگ لاٹس اور اطراف کی نگرانی کرتے ہیں تاکہ غیر قانونی طور پرسٹالز لگانے والوں کا سد باب کیا جاسکے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں