Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلدیہ جدہ کا خوانچہ فروشوں کے خلاف آپریشن جاری

خوانچہ فروشوں کے خلاف رپورٹ بلدی ایپ پر کی جاسکتی ہے (جدہ میونسپلٹی ایکس اکاؤنٹ)
جدہ بلدیہ  کی جانب سے خوانچہ فروشوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں  نے العزیزیہ محلے میں ریڑھی پر سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2.4 ٹن سبزیاں اور پھل ضبط کرلیں۔
  ریجنل آفس  بلدیہ کے ذمہ دار ھبۃ حسین البلوی نے بتایا ہے کہ فیلڈ ٹیموں نے علاقے کی اہم سڑکوں اور محلوں میں تفتیشی مہم کے دوران غیرقانونی طورپرریڑھیوں اورخوانچوں پرسبزی فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا۔
غیرقانونی خوانچہ فروش صفائی کا  خیال نہیں رکھتے  اور کام ختم ہونے پر کچرا وہیں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں جس سے علاقہ شدید متاثر ہوتا ہے۔
البلوی نے مزید کہا کہ فیلڈ ٹیمیں اپنی مہم مزید تیز کرنے اور تمام علاقوں کو صاف رکھنے کے لیے ان خوانچہ فروشوں کی کسی بھی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔
اس حوالے سے غیرقانونی خوانچہ فروش کے بارے میں کوئی اطلاع دینا چاہئے تو وہ بلدی ایپ یا ٹول فری نمبر 940 پر رابطہ کرکے  معلومات فراہم کرسکتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: