Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم ایئرپورٹ کی توسیع کے بعد پرواز کرنے والی پہلی سعودی خاتون پائلٹ

رھف الجدیعی نے بتایا انہیں ہوا بازی کا شوق  بچپن سے تھا (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے قصیم ریجن میں سعودی فلائنگ کلب کی سعودی خاتون پائلٹ رھف الجدیعی قصیم  ایئرپورٹ کی توسیع کے بعد ٹیک آف کرنے والی پہلی پائلٹ ہیں۔
العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون پائلٹ رھف الجدیعی نے کہا کہ ’گورنر قصیم ریجن شہزادہ سلطان بن سلمان کی اجازت سے نئے تعمیر ہونے والے ایئرپورٹ سے پہلی پرواز کرنے پر خوشی ہے‘۔
انہوں نے بتایا’ ہوا بازی کا شوق  بچپن سے تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا گیا‘۔
’میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے شوق کی جانب توجہ دی اور سعودی فلائنگ کلب کو جوائن کیا اور لگن و کوشش سے لائسنس یافتہ پائلٹ بن گئی‘۔
انہوں نے سعودی فلائنگ کلب کے بارے میں کہا کہ ہوا بازی کا شوق رکھنے والوں کے لیے یہ ایک مثالی درس گاہ ہے جہاں تھیوری اور پریکٹیکل دونوں کرائے جاتے ہیں۔

شیئر: