Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں اونٹوں کی دوڑ جاری، قطری ٹیم سب سے آگے

’مکمل کئے جانے والے راؤنڈ میں اب تک 80 ملین ریال کے انعامات تقسیم کئے جاچکے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
العلا میں اونٹوں کی دوڑ جاری ہے جہاں 16 راؤنڈ مکمل ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکمل کئے جانے والے راؤنڈ میں اب تک 80 ملین ریال کے انعامات تقسیم کئے جاچکے ہیں۔
اونٹ دوڑ میں 11 عرب ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں جن میں اب تک قطری ٹیم سرفہرست ہے ۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’قطری ٹیم نے اب تک 37.95 ملین ریال جیت لئے ہیں جبکہ امارات کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے جس کے حصے میں 26.32 ملین ریال آئے ہیں‘۔
’تیسرے نمبر پر سعودی ٹیم ہے جبکہ عمانی ٹیم چوتھا نمبر کرچکی ہے‘۔
 

شیئر: