Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ اکنامک فورم کے تحت ڈائیلاگ سیشن کا آغاز

سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ جیوپولیٹکل خطرات سے نمٹنا عالمی معاشی نظام کے لیے اولین ترجیح ہے۔ ( فوٹو: عرب نیوز)
ریاض میں آج اتوار کو شروع ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے تحت خصوصی ڈائیلاگ سیشن کا آغاز ہو چکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ’بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ممالک کو اپنی منصوبوں پر نظر ثانی کرنی ہو گی۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’وژن 2030 نے ملک کی معاشی منصوبہ بندی تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا تھا ’ہم دیکھ رہے ہیں کہ معاشی کارکردگی کے حوالے سے مختلف ممالک میں بڑا تفاوت ہے۔ ضروری ہے کہ تیز ترین تبدیلیوں کے ساتھ معاشی منصوبوں پر بھی نظر ثانی کرنی چاہیے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ جیوپولیٹکل خطرات سے نمٹنا عالمی معاشی نظام کے لیے اولین ترجیح ہے۔

شیئر: