گذشتہ ونر سعودی عرب کو ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں 0-2 سے ہرا کر ازبکستان سیمی فائنل میں پہنچا تھا جب کہ جاپان نے میزبان قطر کو 2- 4 سے کوارٹر فائنل ہرایا تھا۔
اے ایف سی انڈر۔23 ایشین کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں نے موسم گرما میں پیرس میں ہونے والے اولمپک گیمز کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔
سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دونوں ٹیمیں انڈونیشیا اور عراق ایشین کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے مدمقابل ہوں گے اور جیتنے والی ٹیم بھی اولمپکس میں جگہ حاصل کر لے گی۔
قطر کے شہر دوحہ کے عبداللہ بن خلیفہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ازبکستان کے خسائن نورچائیف نے 68 منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی، میچ کا دوسرا گول 86 ویں منٹ میں پرتما ارہان نے کر دیا اور فتح مستحکم کر لی۔
گذشتہ روز الریان کے جاسم بن حمد سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے عراق کو شکست دی۔
جاپان کے فارورڈ ماو ہوسویا نے میچ کا پہلا گول 28 ویں منٹ میں کیا جب کہ دوسرا اور فیصلہ کن گول ریاتارو اراکی نے 42 ویں منٹ میں کر دیا۔ میچ کا اختتام 0-2 گول سے ہوا۔
اے ایف سی انڈر۔23 ایشین کپ کا فائنل جمعہ 3 مئی کو ازبکستان اور جاپان کے درمیان جاسم بن حمد سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔