Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے الزام میں وزارتوں کے 166 اہلکار زیر حراست

’زیر حراست افراد پر منی لانڈرنگ، جعلسازی اورقومی دولت کے ناجائز استعمال کے بھی الزامات ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران 166 افراد کو رشوت اور منصب کے ناجائز استعمال پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’زیر حراست افراد وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت نیشنل گارڈ، وزارت انصاف، وزارت ہیومن ریسورسز اور وزارت بلدیاتی أمور سے تعلق رکھتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران کرپشن کیسز میں 1790 تفتیشی دورے کئے گئے‘۔
’اسی طرح زیر نظر کیسز کے حوالے سے 268 افراد سے تفتیش کی گئی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’زیر حراست افراد پر منی لانڈرنگ، جعلسازی اورقومی دولت کے ناجائز استعمال کے بھی الزامات ہیں‘۔

شیئر: