Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی شعبے میں تین ماہ کے دوران 73 ہزار سعودیوں کے لیے روزگار کے مواقع

گزشتہ 4 ماہ کے دوران 2.13 ارب ریال فراہم کیے گئے ہیں (فوٹو: اخبار24)
سعودی ہیومن ڈیولپمنٹ فنڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’مملکت میں سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران نجی شعبے میں 73 ہزار سے زائد سعودی مرد و خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد دی گئی ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ ’فنڈ کی جانب سے پیشہ ورانہ تربیتی کورسز پروگرام سے سال 2024 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 1.1 ملین سعودی شہریوں نے فائدہ اٹھایا۔‘
ہیومن ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت سال رواں کے ابتدائی چار ماہ کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں 72 ہزار سے زائد نجی ادارے افرادی قوت سے مستفید ہوئے جن میں سے 88 فیصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے شامل تھے۔‘
علاوہ ازیں امداد کی مد میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران 2.13 ارب ریال فراہم کیے گئے۔
افرادی قوت کو فنی تربیت و روزگار فراہم کرنے کے لیے وزارت کی جانب سے قائم ترقیاتی فنڈ کا مقصد مقامی مارکیٹ میں سعودی مرد و خواتین کو اعلٰی فنی تربیت کی فراہمی ہے تاکہ وہ اپنی مہارتوں کو ثابت کرسکیں۔

شیئر: