Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غیر یقینی موسمی صورتحال‘ ریاض، شرقیہ، قصیم اور دیگرعلاقوں میں بدھ کو سکول بند

تعلیم مدرستی پورٹل کے ذریعے ہوگی، اساتذہ آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکہ تعلیم  ریاض، شرقیہ اور قصیم سمیت دیگر نے غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث بدھ یکم مئی کو سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عاجل نیوز نے محکمہ تعلیم  کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کو سکولوں میں تعلیم مدرستی پورٹل کے ذریعے ہوگی۔ اساتذہ اور عملہ آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔
محکمہ تعلیم نے سکول بند کرنے اور آن لائن تعلیم کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے حوالے سے کیا ہے۔
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے ریاض ، قصیم اور تبوک میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ’ریاض، درعیہ، الافلاج، وادی الدواسر اور السلیل سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدھ کی رات گیارہ بجے تک جاری رہے گا‘۔
سعودی حکام نے رہائشیوں کو خبر دار کیا تھا کہ مملکت کے بیشتر علاقے جمعے تک شدید موسمی اتار چڑھاو کی زد میں رہیں گے۔

شیئر: