’ اسٹرازینکا ویکسین کے حوالے سے اندیشے بے بنیاد‘
یہ ثابت نہیں ہوا تھا کہ ویکسین کا سائٹ افیکٹ سے کیا تعلق ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے سیکٹری ڈاکٹر عبداللہ العسیری کا کہنا ہے’کورونا کی وبا کے اولین ایام میں دی جانے والی اسٹرازینکا ویکسین کے حوالے سے اندیشے بے بنیاد ہیں‘۔
اخبار 24 کے مطابق اسٹرازینکا ویکسین کے حوالے سے عالمی سطح پر ہونے والی تشویش پر الاخباریہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’ویکسین کے حوالے سے بہت کم واقعات علم میں آئے تھے جن کے بارے میں اسی وقت اعلان کردیا گیا تھا تاہم یہ ثابت نہیں ہوا تھا کہ ویکسین کا سائٹ افیکٹ سے کیا تعلق ہے‘۔
واضح رہے اسٹرا زینکا کمپنی کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ اینٹی کورونا ویکسین خون کے جمنے کے حوالے سے بعض حالات سامنے آسکتے ہیں۔
دوسری جانب کمپنی کو ویکسین کی وجہ سے سامنے آنے والے سائیڈ افیکٹ کے حوالے سے متعدد مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس حوالے سے دعوی کیا جارہا ہے کہ ویکسین کی وجہ سے دسیوں افراد متاثر ہوئے جبکہ وکلا کا کہنا ہے ویکسین کی وجہ سے محدود تعداد میں خاندانوں کو خطرناک حالات پیش آئے۔