Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام اور الخبر میں موسلادھار بارش کے باعث انڈر پاسز اور پل بند

ریاض میں بھی بارش شروع ہوچکی ہے جبکہ نے رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن کے شہر دمام اور الخبر میں صبح سے ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث بلدیہ نے تمام انڈر پاسز اور پل ٹریفک کے لیے بند کردیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی بارش شروع ہوچکی ہے جبکہ امدادی اداروں نے رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مشرقی ریجن میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’احتیاطی تدابیر کے طور پر نہ صرف پل اور انڈر پاسز بند کردیئے ہیں بلکہ وہاں لے جانے والے راستوں کو بھی بند کیا گیا ہے‘۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے مشرقی ریجن میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوگی جس کے باعث حد نگاہ محدود رہے گی۔
 

شیئر: