Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد کے لاج میں آتشزدگی

حیدرآباد دکن۔۔۔۔حیدرآباد میں بدھ کو علی الصبح ایک لاج میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ نے 30افراد کو بچا لیا۔حیدرآباد کے نواحی علاقے شمس آباد میں واقع 8منزلہ عمارت کی 2منزلوں میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔اوپری منزل کے لوگ پھنس گئے۔ فائر بریگیڈ نے سیڑھیوں کی مدد سے لوگوں کو نیچے اتارا۔فائر بریگیڈ کے عملے فوراً کارروائی کی جس کے نتیجے میں لوگ بچ گئے۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

شیئر: