Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’وزٹ ویزے پر حج کی اجازت نہیں‘ مصر میں سیاحتی کمپنیوں کی نگرانی

مصری حکام کا کہنا ہے سوشل میڈیا پراشتہارات گمراہ کن ہیں۔ (فوٹو عکاظ)
مصر کی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ اس وقت مصر میں موجود تمام سیاحتی کمپنیوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔
 ان دنوں سوشل میڈیا پر گمراہ کن اشتہارات چل رہے ہیں جن میں کہا جارہا ہے کسی بھی ویزے پر جانے والے حج کرسکتے ہیں۔ مصری شہریوں کے کئی گروپ سیاحتی کمپنیوں کے ذریعے وزٹ ویزے پر سعودی عرب جارہے ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت کا کہنا ہے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے بعد سیاحتی کمپنیوں کی نگرانی شروع کی گئی ہے۔ 
 سیاحتی کمپنیوں کی مرکزی انتظامیہ کی سربراہ سامیہ سامی کا کہنا کہ سعودی عرب وزٹ ویزوں پر حج کے مناسک ادا کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
سامیہ سامی نے کہا سوشل میڈیا پراشتہارات گمراہ کن ہیں۔ صرف حج ویزا رکھنے والے ہی حج کرسکتے ہیں۔ اس بات کی تصدیق سعودی حکام نے بھی کی ہے۔
مصری وزیر سیاحت و نوادرات احمد عیسی نے کہا اس سال حج سیزن کے طریقہ کار پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔مصری عازمین حج کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں گی۔ عازمین کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ تمام کمپنیوں کی اس حوالے سے نگرانی جارہی ہے۔ اگر خلاف ورزی ثابت ہوئی تو کمپنی کا لائسنس منسوخ اور جرمانہ بھی ہوگا۔
 وزارت نے تمام سیاحتی کمپنیوں سے کہا کہ وہ قوانین کی پابندی کریں۔ مصری شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گمراہ کن پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔
واضح رہے سعودی وزارت حج و عمرہ بار بار یہ تنبیہ جاری کرتی ہے کہ صرف حج ویزے رکھنے والے ہی حج کرسکتے ہیں۔ 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: