Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی حج کمپنی کی مارکیٹنگ کرنے والے تین بنگلہ دیشی گرفتار

ملزمان نے لوگوں کو دھوکہ دینے کےلیے مکہ میں آفس بھی بنایا ہوا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مکہ مکرمہ میں جعلی حج کمپنی کی مارکیٹنگ کرنے کے الزام میں تین بنگلہ دیشیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
عاجل نیوز نے ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ادارے کی تفیشی ٹیموں کو اطلاع ملی تھی کہ تین غیرملکی فرضی حج کمپنیوں کے لیے مارکیٹنگ کررہے ہیں۔
ملزمان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے فرضی حج کمپنی کے نام سے بکنگ آفس بھی قائم کیا ہوا تھا جہاں اندرون مملکت سے حج کےخواہشمندوں کو ارزاں حج پیکج بتا کرانکی فرضی بکنگ کررہےتھے۔
ملزمان کے قبضے کمپیوٹر اورحج بکنگ کی مد میں لوگوں سے جمع کی گئی رقم بھی برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دھوکہ دینے اورجعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے وزارت حج وعمرہ کی جانب سےاندرون مملکت سے حج کےخواہشمندوں کے لیے لائسنس یافتہ کمپنیاں قائم کی گئی ہیں جو باقاعدہ طورپروزارت حج وعمرہ میں رجسٹرڈ ہیں ۔ اس ضمن میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے وقتافوقتا اعلان کیا جاتا ہے کہ لوگ فرضی حج خدمات فراہم کرنے والوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

شیئر: