Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی حج کمپنی کی مارکیٹنگ کرنے والا غیرملکی گرفتار

ملزم جعلی حج پرمٹ بھی فروخت کرتا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ پولیس نے سوشل میڈیا پر فرضی حج کمپنی کی مارکیٹنگ اور حاجیوں کے جعلی کڑے فروخت کرنے والے ایک مصری شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق پولیس نے جعل سازی کے الزام میں گرفتارمصری شہری کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ 
محکمہ امن عامہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ  وہ حج و عمرہ قوانین و ہدایات کی پابندی کریں۔
امن عامہ نے اپیل کی ہے کہ اگرکسی شہری یا غیرملکی کے علم میں فرضی حج کمپنی  کے حوالے  سے کوئی معلومات ہوں تو وہ مکہ مکرمہ ، ریاض اور الشرقیہ ریجنوں میں911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں  999 پر اس کی رپورٹ کریں۔ 

شیئر: