Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں گرفتاری کے وقت ملزمان کو ہتھکڑی لگانے سے روک دیا گیا

ملزم کو اپنے دفاع کےلیے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا حق ہے ( فوٹو: اخبار24)
سعودی کابینہ نے ملزموں کی گرفتاری کے وقت ان کے ہاتھوں کو پلاسٹک لاکر ( ہتھکڑی ) لگانے سے منع کیا ہے۔
صرف دو حالتوں میں یہ عمل کیا جاسکتا ہے اگر ملزم خطرناک ہو وہ خود کو یا دوسروں کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔
اخبار 24 کے مطابق وزرا کونسل نے گرفتاری کے حوالے سے پراسیکیوشن قانون کی شق 21 میں تبدیلی کی منظوری جاری کی ہے جس میں گرفتاری کے وقت ملزم سے پیش آنے کے نکات کی وضاحت کی گئی ہے۔
واضح رہے قانون نافذ کرنے والی اتھارٹی کے اہلکاروں کو کسی بھی ملزم کی گرفتاری کے وقت یہ حق ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی مزاحمت پرقابو پانے کے لے ضروری اقدامات کرے تاہم ضوابط کے اندر رہتے ہوئے ایسا کیا جائے۔
اہلکار کو یہ حق ہے کہ وہ گرفتار ہونے والے شخص کی تلاشی لے تاکہ ہتھیارہونے کی صورت میں اسے نکالا جاسکے۔
دوسری جانب گرفتاری کے وقت ملزم کو قانون یہ حق دیتا ہے کہ اسے اس بارے میں اطلاع دی جائے کہ کس وجہ سے اسے حراست میں لیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ملزم کو یہ بھی حق ہے کہ وہ اپنے دفاع کےلیے وکیل کی خدمات حاصل کرے۔
گرفتاری کے وقت ملزم کو یہ بھی حق ہے کہ وہ اپنی گرفتاری کے بارے میں کسی کو مطلع کرے۔

شیئر: