Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی فوڈ مینوفیکچرنگ شو میں 35 ممالک کی 400 کمپنیوں کی شرکت

اس ایونٹ میں پروسیسنگ، پیکجنگ اور اجزاء پر توجہ دی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شروع ہونے والے پہلے سعودی فوڈ مینوفیکچرنگ شو میں 35 ممالک کی 400 سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں پروسیسنگ، پیکجنگ اور اجزا پر توجہ دی گئی ہے۔

ملٹی ویک کمپنی نے بہترین پروسیسنگ انوویشن ایوارڈ جیتا ہے۔ فوٹو: عرب نیوز

سعودی فوڈ مینوفیکچرنگ شو کا مقصد اعلیٰ سطح کے کاروباری سودوں، رابطوں اور تعاون کو آسان بنانا ہے۔
اس تقریب میں سعودی فوڈ مینوفیکچرنگ ایوارڈ جیتنے والی تین کمپنیوں ملٹی ویک، ڈی سی نورس اور برینٹاگ نے خصوصی طور پر حصہ لیا۔

تقریب میں مینوفیکچرنگ ایوارڈ جیتنے والی تین کمپنیوں نےحصہ لیا۔ فوٹو: عرب نیوز

ملٹی ویک کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر ستودے نے بتایا کہ جرمن فرم نے گلفوڈ مینوفیکچرنگ میں اپنی سمارٹ خدمات کے لیے بہترین پروسیسنگ انوویشن ایوارڈ جیتا ہے۔
کمپنی کا ریاض میں 2009 سے برانچ آفس ہے اور مشرق وسطیٰ میں کمپنی کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔
سعودی عرب ایک اہم مارکیٹ ہے، خاص طور پر حالیہ برسوں میں جس میں مقامی پیداوار اور مینوفیکچرنگ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
 

شیئر: