وزارت صنعت کی جانب سے گزشتہ ماہ 37 ہزار سرٹیفکیٹ کا اجرا
جمعرات 18 اپریل 2024 19:41
مملکت میں صنعت کے فروغ کے لیے کافی ترغیبات دی گئی ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت صنعت و معدنی وسائل نے گزشتہ ماہ تجارتی و صنعتی اداروں کے لیے مختلف شعبوں میں 37 ہزار سے زائد سرٹیفکیٹ آف اوریجن جاری کیے۔
سعودی نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جاری کیے جانے والے سرٹیفکیٹ مختلف تجارتی و صنعتی اداروں کے لیے تھے جو اپنی مصنوعات بیرون مملکت برآمد کرتے ہیں۔
وزارت صنعت و معدنی وسائل کی جانب سے مملکت میں صنعتی و زرعی برآمدات کے فروغ کے لیے تاجروں و صنعت کاروں کو کافی ترغیبات دی جاتی ہیں۔
اس حوالے سے وزارت صنعت کی جانب سے ’سرٹیفکیٹ آف اوریجن ‘ حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ https://coo.mim.gov.sa/ بھی اپ ڈیٹ کی ہے جس کا مقصد صنعت کاروں کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔