لندن .. لندن کی 27 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے مرنےو الوں کی تعداد6 ہو گئی۔ درجنوں زخمی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ خراب فریج میں شارٹ سرکٹ سے لگی، جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ عینی شاہدین نے بتایا خوفناک آگ لگی ہوئی ہے ، گرینفل ٹاور کی پوری عمارت شعلوں میں گھری ہے ۔یہ مکمل طور پر تباہ ہوچکی اور کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ مکین کھڑکیوں سے مدد کیلئے پکار رہے ہیں۔عمارت میں 120 فلیٹس ہیں ۔کئی معذور افراد کے پھنسے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔حکام نے بتایا متاثرہ عمارت کو تیزی سے خالی کرایا جا رہا ہے۔ ریسکیو سروس کے اہلکار پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ اطراف کی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں۔ لندن ایمبولنس سروس کے مطابق آتشزدگی سے متاثرہ 50 افراد کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ۔میئر لندن صادق خان نے ٹوئٹر پر عمارت میں آگ لگنے پر تشویش کا اظہار کیا اور اسے بڑ احادثہ قرار دیا ہے۔