Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غداری یا بدعنوانی کے مرتکب عہدیداروں سے ’ہز ایکسیلنسی‘ کا ٹائٹل واپس

فوائد اور انہیں ملنے والے کسی بھی تمغے کو واپس لینا بھی شامل ہے (فوٹو: عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری ہونے والے شاہی فرمان میں کہا گیا کہ ’غداری‘، بدعنوانی یا سرکاری عہدے کے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب کسی عہدیدار کو معزز لقب ’ عزت مآب‘، ہزایکسیلنسی‘ سے مخاطب نہیں کیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق شاہی فرمان میں وزارتی سطح کے عہدیداروں یا سینیارٹی کے مساوی ایسے افراد کا حوالہ دیا گیا جو عدالتی فیصلے کے ذریعے قصور وار قرار دیے گئے یا جنہوں نے عدالت کے باہر اپنے مقدمات نمٹائے ہیں۔
شاہی فرمان میں ان سے مرتبے کے مطابق ملنے والے تمام امتیازات یا فوائد اور کسی بھی تمغے کو واپس لینا بھی شامل ہے۔

شیئر: