Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین کے ائمہ اور موذنین کا سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ نہیں

’سوشل میڈیا میں کسی امام اور یا موذن کے نام سے اکاؤنٹ چل رہا ہے وہ یقینا جعلی ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سیکریٹری بدر آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ حرمین شریفین کے ائمہ اور موذنین کے پاس کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا میں جہاں کہیں پر بھی کسی امام اور یا موذن کے نام سے اکاؤنٹ چل رہا ہے وہ یقینا جعلی ہے‘۔
’سوشل میڈیا پر ائمہ حرمین اور موذنین کے نام سے چلنے والے اکاؤنٹ کے خلاف  ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی‘۔
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو ایسے جعلی اکاؤنٹ سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین انتظامیہ کے مستند اکاؤنٹ سے ہی معلومات حاصل کی جائیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے متعلق انتظامیہ نے متعلقہ ادارے کو آگاہ کردیا ہے۔

شیئر: