Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش سے عازمین حج کا پہلا قافلہ جمعرات کو پہنچے گا

’حج ویزہ جمع کرنے کی مہلت جو 29 اپریل تک تھی، توسیع کرکے 7 مئی کردی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
بنگلہ دیش  کی وزارت دینی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کا اولین قافلہ دھاکا سے جمعرات کو روانہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امسال حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین کی آمد رواں ہفتے سے شروع ہوجائے گی۔
بنگلہ دیشی حکام نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے بنگلہ دیشی عازمین کے لیے حج ویزہ جمع کرنے کی مہلت جو 29 اپریل تک تھی، توسیع کرکے 7 مئی کردی ہے‘۔
دریں اثنا سعودی وزارت حج و عمرہ نے امسال حج منصوبہ تیار کرلیا ہے اور دنیا بھر سے عازمین حج کے قافلوں کی آمد رواں ہفتے سے شروع ہوجائے گی۔
دوسری طرف سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

شیئر: