Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ  سے زیادہ زائرین کی آمد

4 لاکھ 7 ہزار زائرین  نے روضہ رسول پر حاضری دی (فوٹو: ایکس اکاونٹ حرمین شریفین)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ’ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ  دو ہزار 793 زائرین  اور نمازیوں کی آمد ریکارڈ کی گئی‘۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے ایک ہفتے کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے’ 4 لاکھ 7 ہزار 958 زائرین  نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ اسی طرح  ریاض الجنہ میں دولاکھ 33 ہزار 51 زائرین نے نماز ادا کی۔ اس میں ایک لاکھ 13 ہزار 73 مرد  اور ایک لاکھ 19 ہزار 984 خواتین شامل ہیں‘۔

ترجمے کی خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار رہی (فوٹو: ایس پی اے)

انتطامیہ کے مطابق ’گزشتہ ہفتے کے دوران 13 ہزار 604 معمر اور معذور افراد ان کے لیے مختص خدمات سے فائدہ اٹھایا۔ متعدد زبانوں میں ترجمے کی خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 422 رہی‘۔
مسجد نبوی کی لائبریری میں دستیاب علمی خدمات سے 11 ہزار 51 افراد مستفید ہوئے۔
نمائشوں اور عجائب گھر سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد ایک ہزار574 رہی جبکہ ایک لاکھ  دو ہزار 846 تحائف زائرین کو دیے گئے۔
مسجد نبوی کے صحنوں اور دروازوں کے درمیان 43 ہزار 591 افرد کو آمد ورفت کی خدمات فرہم کی گئی۔
مسجد نبوی اتھارٹی کا کہنا ہے ’ایک لاکھ 69 ہزار 600 زم زم کی بوتلیں اور ایک لاکھ 97 ہزار 501  افطار پیکٹ فراہم کیے گئے‘۔

شیئر: