آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی آمد آمد ہے اور اس حوالے سے جہاں اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمیں اپنے اپنے سکواڈ کا اعلان کر رہی ہیں وہیں ٹیموں کی جانب سے نئی جرسی (کِٹ) ریلیز کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہےٓ۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی نئی آفیشل جرسی ریلیز کر دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کی شام کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جرسی لانچ کرنے کی تقریب منعقد کی جس میں کپتان بابر اعظم کو نئی جرسی پہنے ہوئے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں
-
کپتانی ذمہ داری ہے، بیٹنگ اور کپتانی کو الگ رکھتا ہوں: بابر اعظمNode ID: 849711
اس کے بعد پی سی بی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤںٹس پر بھی ٹی20 ورلڈ کپ کی آفیشل جرسی کو ریلیز کر دیا۔
پی سی بی نے اس نئی جرسی کا نام ’میٹرکس جرسی‘ رکھا ہے۔
پاکستانی ٹیم کی نئی جرسی میں گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا امتزاج دیکھا جا سکتا ہے۔
اسی طرح اس میٹرکس جرسی کے درمیان میں انگریزی میں ’پاکستان‘ لکھا ہوا ہے جبکہ جرسی کے بائیں جانب کرکٹ پاکستان کا لوگو اور دائیں طرف ٹی20 ورلڈ کپ کا آفیشل لوگو بنا ہوا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/May/42956/2024/gm5nkcswmaaksd_.jpg)
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز دو جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہو گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلاس میں میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔
ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم تین ٹی20 میچز کی سیریز کھیلنے پہلے آئرلیںڈ اور پھر چار ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی لانچ ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کرکٹ شائقین کے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایکس صارف عروج جاوید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’استاد مزہ نہیں آیا۔‘
![](/sites/default/files/pictures/May/42956/2024/bhbhbkh.jpg)
فہد جمال اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ ’اچھی ہے۔ اتنی بھی اچھی نہیں ہے۔ اس سے زیادہ اچھی ہو سکتی تھی۔ میں اسے 10 میں سے 6 نمبر دوں گا۔‘
![](/sites/default/files/pictures/May/42956/2024/jlj.jpg)
ایکس صارف کاشف فرید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ تو بہت شاندار ہے۔ یہ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں حاوی ہونے کے لیے تیار ہے۔ آؤ چلیں۔‘
![](/sites/default/files/pictures/May/42956/2024/djhfdhlflkhd.jpg)
حامد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’تھوڑی عجیب لگ رہی ہے لیکن میں تب ہی کوئی فیصلہ کر پاؤں گا جب اس کِٹ میں کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھوں گا۔‘
![](/sites/default/files/pictures/May/42956/2024/ldhjdhlf.jpg)