Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امانت گھروں سے استفادے کی اپیل

مکہ مکرمہ....مسجد الحرام کی انتظامیہ نے زائرین ومعتمرین سے کہا ہے کہ وہ جیب تراشوں کی وارداتوں سے بچنے کیلئے حرم شریف کے اطراف قائم امانت گھروں سے استفادہ کریں۔ یہ امانت گھر باب الملک عبدالعزیز، باب الملک الفہد، گیٹ نمبر73، الشبیکہ زینے ، دارالتوحید ہوٹل کے سامنے ، مکہ کمپنی، الغزہ کے مشرقی صحن اور مروہ پرقائم ہیں۔24گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔

شیئر: