Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر توانائی سے اویس لغاری کی ریاض میں ملاقات، انرجی سیکٹر پر بریفنگ

ملاقات میں سعودی نائب وزیر برائے الیکٹرسٹی  ناصر القحطانی اور سعودی ڈپٹی منسٹر برائے پالیسی و سٹریٹجک پلاننگ نائف الموسھل نے بھی شرکت کی۔ (فوٹو: وزارت توانائی)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی پاکستان کے انرجی سیکٹر کے وفد کے ہمراہ  ریاض میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
بدھ کو وزات توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں سعودی نائب وزیر برائے الیکٹرسٹی  ناصر القحطانی اور سعودی ڈپٹی منسٹر برائے پالیسی و سٹریٹجک پلاننگ نے بھی شرکت کی۔
اجلاس  میں پاکستان کے توانائی سیکٹر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور سعودی عرب کے توانائی کے ماہرین نے اپنے انرجی سیکٹر پر بریفنگ دی۔
اعلامیے کے مطابق آپس میں باہمی تعاون کی بنیاد کے اوپر آئندہ چند ہفتوں میں تفصیلی تجزیہ کر کے ایک دوسرے کے ملک کو تعاون فراہم کرنے کی سٹریٹجی بنائی جائے گی اور پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بہتری لانے کے لیے ان کے تجربات سے فائدہ حاصل کر کے آگے بڑھیں گے۔

شیئر: