پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی ہے۔
بدھ کو اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے سفارت خانے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا استقبال کیا۔
ایکس پر سعودی سفارت خانے کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوستانہ گفتگو ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
#اسلام_آباد | استقبل سعادة السفير @AmbassadorNawaf حاكم إقليم السند كامران تيسوري، جرى خلال اللقاء تبادل الأحاديث الودية وبحث المواضيع ذات الاهتمام المشترك. pic.twitter.com/qsYaVoqH89
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) May 8, 2024
اس سے قبل سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکریٹری ذوالفقار حیدر سے ملاقات کی۔
ایکس پر سعودی سفارت خانے کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
’انہوں نے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے مملکت کی عظیم کوششوں کی تعریف بھی کی۔‘
#اسلام_آباد | محترم سفیر @AmbassadorNawaf نے وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکرٹری ذوالفقار حیدر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لئے مملکت کی عظیم کوششوں کی تعریف بھی کی۔ pic.twitter.com/dsDtZndrXy
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) May 8, 2024