Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کے لیے پرکشش شہر کون سے، سیاحت کے لیے کہاں جا رہے ہیں؟

ڈومیسٹک ٹریولنگ میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی ٹریول کمپنی ’المسافر‘ نے دبئی میں ’عرب ٹریول مارکیٹ ایگزیبیشین فورم 2024‘ میں کہا ہے کہ دبئی، دوحہ، منامہ، قاہرہ اور استنبول سعودی مسافروں کے لیے پرکشش شہروں میں شامل ہیں۔
 امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق المسافر نے 2024 کے پہلے چار ماہ کے دوران سعودی مسافروں کے ٹریول ریکارڈ اور بکنگ ڈیٹا کے حوالے ایک رپورٹ شیئرکی ہے۔
المسافر کے نائب صدر  خالد الیحیی نے ’وام‘ کو بتایا کہ دبئی، دوحہ، منامہ، قاہرہ اور استنبول اب بھی سعودی مسافروں کے لیے پرکشش ہیں۔
جبکہ  ٹوکیو، سنگاپور اور بینکاک جانے والے سعودی مسافروں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ میڈرڈ  اور ایمسٹرڈیم دیگر یورپی دارالحکومت بھی اس سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران سعودی شہریوں میں بکنگ کے حوالے سے مقبول ترین رہے۔
علاوہ ازیں اس سال مملکت کے کئی شہر بھی سعودیوں کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب رہے ان  میں مکہ مکرمہ، ریاض، جدہ، الخبر اور ابہا ہیں جبکہ العلا، تبوک اور حائل شامل ہیں۔
المسافر کا کہنا تھا  2024 کے ابتدائی 4 ماہ میں کمپنی نے کسٹمرز ٹریول پلیٹ فارمز سے بکنگ کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے یہ بات نوٹ کی کہ سعودی مسافر اندرون و بیرون ملک سفر کررہے ہیں جبکہ مقامی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومتی اور نجی شعبے کے اقدامات مفید رہے ہیں۔
المسافر کے بکنگ چینلز پر کل بکنگ کا تقریبا 53 فیصد اندرون مملکت کے سفر کے لیے تھا جو 29 فیصد اضافہ ہے۔ اسی طرح پروازوں میں 27 فیصد اضافہ دیکھا جبکہ ہوٹل بکنگ  میں 40 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی مسافر ڈیجیٹل بکنگ چینلزکو ترجیح دے رہے ہیں اور کل ریزرویشن کا 91 فیصد ویب سائٹ یا المسافر سے وابستہ مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے کیا جا رہا ہے تاہم ایسے سفر جس میں مشاورت یا ڈاکیومنٹیشن کی ضرورت ہوتی ہے برانچوں، کال سینٹرز یا واٹس اپ کے ذریعے رابطے ہوتے ہیں۔
ادائیگی کے طریقہ کار کے حوالے سے المسافر کا کہنا تھا  اس وقت ’ایپل پے‘ کی مقبولیت بڑھ رہی ہے ۔  اس سال کی پہلی سہ ماہی میں کل ریزرویشن کی 41 فیصد ادائیگیاں اس کے ذریعہ ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ  شرح 36 فیصد تھی۔
لو بجٹ ایئرلائنز اور ہوٹلوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت میں سیاحت کے شعبے میں تیزی آرہی ہے۔ اب  ڈومیسٹک سفر کے تجربات پر توجہ دی جارہی ہے۔
گزشتہ سال 55 فیصد  مسافروں نے بجٹ ایئرلائنز کا انتخاب کیا جبکہ اس سال یہ گراف بڑھ کر 62 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ 
اسی طرح ڈومیسٹک ٹریولرز بھی بجٹ ایئرلائنز کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ سال اس حوالے سے ریزرویشن 68 فیصد تھا جو اس سال بڑھ کر 72 فیصد ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: