Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین الاقوامی انسانی قانون کے شعبے میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے لیے معاہدہ

سعودی وزیر خارجہ سے ہیومینٹیرین لا کمیٹی کے چیئرمین نے ملاقات کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں انٹرنیشنل ہیومینٹیرین لا کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر جلال العویسی کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے شعبوں میں تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دنیا کے تمام حصوں میں انسانی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون کوششوں کے حوالے سے عالمی اتحاد کی مضبوطی پر بھی بات چیت کی گئی۔

 نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی بھی موجود تھے۔(فوٹو: ایس پی اے)

بعد ازاں وزارت خارجہ اور کمیٹی کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون کےشعبے میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
مفاہمتی یادداشت کا مقصد مشترکہ کوششوں کے انضمام کی سپورٹ کرنا ،بین الاقوامی انسانی قانون کے شعبے میں تجربات کے تبادلے اور علم کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی بھی موجود تھے۔

شیئر: