Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خارجہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے بحرین پہنچ گئے

’عرب لیگ سربراہ کانفرنس  کا اہم اجلاس آئندہ دنوں منعقد ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان عرب لیگ کانفرنس سے قبل وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے بحرین پہنچ گئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب لیگ سربراہ کانفرنس  کا اہم اجلاس آئندہ دنوں منعقد ہوگا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کامنامہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف الزیانی نے استقبال کیا ہے۔
بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد أمور کے علاوہ خطے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
 

شیئر: