Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں فلیمنگو پرندوں کی ہجرت

’سیکڑوں پرندے سعودی عرب کے سمندر اور ساحل پر سفر کرتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی فوٹوگرافر علی مروعی نے عسیر ریجن میں فلیمنگو پرندوں کی ہجرت کا سفر اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سی این این میں شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکڑوں پرندے سعودی عرب کے سمندر اور ساحل پر سفر کر رہے ہیں۔
سعودی فوٹوگرافر نے کہا ہے کہ ’ان مناظر کو محفوظ کرنے کے لیے انہیں ساحلی علاقوں میں کیمپنگ کرنی پڑتی ہے جبکہ صبح ہونے سے پہلے وہ جاگ جاتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی فوٹوگرافر علی مروعی جزیروں میں فطری حیات، جنگلات اور قدرتی حسن کو اجاگر کرتے ہیں۔
فلیمنگو پرندے دیگر پرندوں کی طرح افزائش نسل اور غذا کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے ہیں۔

شیئر: