Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الامواہ سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش مل گئی

’مذکورہ شخص گزشتہ جمعرات کو وادی عبور کرتے ہوئے گاڑی سمیت ریلے میں بہہ گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ کئی دن تک تلاش جاری رکھنے کے بعد بالآخر الامواہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے شخص کی لاش مل گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص گزشتہ جمعرات کو وادی عبور کرتے ہوئے گاڑی سمیت ریلے میں بہہ گیا تھا۔
اسے تلاش کرنے کے لیے محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں سیکڑوں رضاکاروں کے تعاون سے تلاش مہم شروع کردی تھی۔
متوفی شخص کے رشتہ داروں نے بتایا کہ ’سیلاب کے وقت وہ وادی عبور کرنے کی کوشش کر رہاتھا‘۔
متوفی شخص کی لاش الامواہ کے مردہ خانے میں منتقل کردی گئی ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد تدفین ہوگی۔

شیئر: