Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ سے عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

’مدینہ منورہ پہنچنے پر عازمین کابہترین طریقے سے استقبال کیا گیا اور انہیں تمام سہولتیں فراہم کی گئیں‘ ( فوٹو: سبق)
روٹ ٹو مکہ کے ذریعہ ترکیہ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انقرہ سے شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ پہنچنے والی پہلی پرواز میں سوار عازمین کابہترین طریقے سے استقبال کیا گیا اور انہیں تمام سہولتیں فراہم کی گئیں۔
خیال رہے کہ روٹ ٹو مکہ سعودی وزارت داخلہ کا عازمین حج کے لیے آسان سفر کا اینیشیٹو ہے جسے مسلسل 6 سال سے نافذ کیا جارہا ہے۔
روٹ ٹو مکہ اینیشیٹو میں وزارت داخلہ کے ساتھ وزارت خارجہ، وزارت صحت اور وزارت حج وعمرہ کا تعاون حاصل ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ شہری ہوابازی، محکمہ کسٹم اور سدایا بھی اس میں کام کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ روٹ ٹو مکہ کی سہولت پاکستانی عازمین کو بھی حاصل ہے جس کے تحت عازمین حج کی تمام سفری کارروائی پاکستانی ہوائی اڈوں میں ہی ہوتی ہے جبکہ سعودی عرب پہنچنے پر انہیں بسوں کے ذریعہ قیام گاہوں میں منتقل کیا جاتا ہے جہاں انہیں ان کا سامان مل جاتا ہے۔

شیئر: