Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلم کمیشن اب سنیما سیکٹر کو بھی ریگولیٹ کرے گی

فلم لائسنسنگ کا عمل آسان بنانے کے ساتھ دیگر خدمات پیش کی جائیں گی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے فلم کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ سنیما سیکٹر کی نگرانی کی ذمہ داری میڈیا ریگولیشن کی جنرل اتھارٹی کے دائرہ اختیار سے نکل کر کمیشن کو سونپ دی گئی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  یہ ذمہ داری  وزراء کی کونسل نے کمیشن کو تفویض کی تھی جسے مطلوبہ ضوابط کی تکمیل کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں مستقل ، عارضی اور خصوصی سینما گھروں کے آپریشن کے لیے لائسنسنگ ریگولیٹ کرنا نیز فلموں، ویڈیوز اور ٹیلی وژن کے پروگراموں کی پروڈکشن، ڈسٹری بیوشن اور ایکسپورٹ شامل ہے۔
سعودی فلم کمیشن کے سی ای او عبداللہ القحطانی نے کہا ہے کہ سینما سیکٹر کی ترقی اور اضافہ کے پیش نظر فلم کمیشن مملکت میں سنیما کے شعبے سے متعلق تمام طریقہ کار کا بھرپور جائزہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سنیما کے تمام شعبوں میں درکار خدمات بہتر بنا کر شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے اہم اصلاحات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ 
فلم سیکٹر کے لیے لائسنسنگ کی ضروریات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ لائسنسنگ کے عمل کو آسان بنانا اور دیگر خدمات بھی شامل ہوں گی۔
کمیشن نے ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹ پر کیپشن لگایا ہے ’ فلم اور سنیما کے شعبے کا دائرہ اختیار جنرل اتھارٹی فار میڈیا ریگولیشن سے فلم کمیشن کو منتقل کر دیا گیا ہے۔‘

کمیشن کے بورڈ نے سینما لائسنس فیس میں کمی کی منظوری دی ہے۔ فوٹوعرب نیوز

اس اقدام کا مقصد دونوں اداروں کے مابین مسلسل تعاون کے ساتھ سہولیات فراہم کرنا ہے جو فلم کے شعبے کی ترقی اور بہتری کے لیے کمیشن کی وابستگی کو واضح کرتا ہے۔
کمیشن کے بورڈ نے سینما لائسنس کی فیس میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس نے 2027 تک تین سال کے لیے آپریشنل لائسنس فیس بھی معاف کر دی ہے، جس میں مستقل، عارضی اور خصوصی سنیما ہالز شامل ہیں۔

تین سال کے لیے آپریشنل لائسنس فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سینما لائسنس کے لیے اب یونیفائیڈ الیکٹرانک پلیٹ فارم سے درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔
 

شیئر: