Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہلال احمر نے مسجد نبوی میں ایک اور زائر کی جان بچا لی

مریض کو علاج کےلیے الصافیہ صحت مرکز منتقل کیا گیا ہے (فوٹو: اخبار24)
مدینہ منورہ میں سعودی ہلال احمر نے مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں بروقت طبی امداد فراہم کرکے ایک زائر کی جان بچالی۔
اخبار24 کے مطابق ہلال احمر اتھارٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو منگل کو 14 بجکر 37 منٹ پر اطلاع ملی کہ مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں ایک شخص کو طبی امداد کی ضرورت ہے‘۔
’ قریبی موجود ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا کہ 60 سالہ زائر دل کا دورہ پڑنے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں ہے اور دل کی دھڑکن بند ہے‘۔
’ مریض کو فوری طور پر ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی۔ کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی کارروائی اور بجلی کے جھٹکے دیے گئے۔
’دل کی دھڑکن بحال ہونے پر مریض کو علاج کےلیے الصافیہ صحت مرکز منتقل کیا گیا ہے‘۔
یاد رہے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں امراض قلب میں مبتلا افراد کو ضرورت پڑنے پر ہنگامی طبی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ’کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائس ‘نصب ہیں۔

شیئر: