Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دل کی دھڑکن 40 منٹ تک بند رہی‘ سعودی ڈاکٹروں نے معمر مریض کی جان بچا لی

فوری طبی امداد کی فراہمی کے بعد مریض کی حالت بہتر ہو گئی ( فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے قصیم ریجن میں ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک معمر شہری کی زندگی بچا لی۔ اس کے دل کی دھڑکن 40 منٹ بند رہنے کے بعد بحال ہو گئی۔ 
 ڈاکٹر سلیمان الحبیب ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے معمر مریض کو فوری طبی امداد فراہم کی جس کے بعد اس کی حالت بہتر ہو گئی۔ 
سبق نیوز کے مطابق قصیم ریجن میں ایک معمر شہری کو ڈاکٹر سلیمان الحبیب ہسپتال لایا گیا جسے سینے میں شدید درد کی شکایت تھی۔
علاوہ ازیں مریض کا بلڈ پریشر بہت گر گیا تھا جس کے باعث نیم بے ہوشی طاری تھی۔ 
ڈاکٹروں نے مریض کا ابتدائی معائینہ کیا تو معلوم ہوا کہ  شدید دل کا دورہ پڑا ہے۔ دائیں جانب کی شریان میں خون کی روانی بند تقریبا بند ہو گئی تھی۔  
 خون کی روانی بند ہونے سے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
ڈاکٹروں نے ہنگامی بنیاد پر اسے مصنوعی تنفس دیا ساتھ ہی 13 الیکٹریکل شاک بھی دیے گئے۔
منصوعی تنفس کا سلسلہ تقریبا 40 منٹ جاری رہا جس کے بعد خون کی سپلائی بحال ہونے پر دل نے کام شروع کر دیا۔
مریض کی حالت بہتر ہونے پر اس کا مکمل طبی چیک آپ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ شریانوں کے بند ہونے سے مریض کے گردے بھی متاثر ہو گئے۔
مریض کو فوری طورپر ’سی آر آر ٹی‘ ٹریٹمنٹ دی گئی حالت بہتر ہونے پر جنرل وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ 

شیئر: