Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سچن ٹنڈولکر کے سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

پولیس حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابھی موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی (فوٹو: انڈین ایکسپریس)
انڈیا کے لیجنڈری کرکٹر اور ’بھارت رتن ایوراڈ‘ حاصل کرنے والے سچن ٹنڈولکر کی حفاظت کے لیے مامور سٹیٹ ریزرو پولیس فورس (ایس آر پی ایف) کے ایک جوان نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔
39 سالہ پرکاش کاپڈے اپنے آبائی شہر میں تھے جہاں انہوں نے مبینہ طور پر اپنے سروس پسٹل کا استعمال کرتے ہوئے خود کو گردن میں گولی مار دی۔
جیمر پولیس سٹیشن میں سینیئر پولیس انسپکٹر کرن شندے کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا۔
پولیس حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابھی موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

 

شیئر: