اپریل کے دوران مکان کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
ولاز کے کرایوں میں 9.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں اپریل کے دوران مکانات کے کرایوں میں 10.4 فیصد جبکہ ولاز کے کرایوں میں 9.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے بدھ کو کہا کہ مملکت میں مہنگائی کی سالانہ شرح اپریل میں مسلسل دوسرے مہینے میں گزشتہ سال کے اپریل کے مقابلے میں 1.6 فیصد رہی۔
اتھارٹی کا کہنا ہے پانی، بجلی، گیس اور دیگر اقسام کے ایندھن کی قیمتوں میں 8.7 فیصد اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔
فوڈ اینڈ بیوریجز کی قیمتوں میں 0.8 فیصد جبکہ گوشت اور پولٹری کی قیمتوں میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا۔
ریستوران اور ہوٹلز ڈویژن میں 2 فیصدجبکہ کیٹرنگ سروسز کی قیمتوں میں 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مڈل اور سیکنڈری سکول فیسوں میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا۔
گھریلو فرنشنگ اور آلات کی قیمتوں میں 3.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔ فرنیچر اور قالین کی قیمتیں 6 فیصد، کپڑوں اور جوتوں کی قیمتیں 4.2 فیصد، ریڈی میڈ کپڑوں کی قیمت میں 6.6 فیصد اور گاڑیوں کی خریداری کی قیمتیں 2.9 فیصد کی کمی سے متاثر ہوئیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے مارچ 2024 کے مقابلے میں اپریل 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں