Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر 40 دن بعد شروع ہوگی

’آج سے ایک ماہ بعد سال کا طویل ترین دن اور چھوٹی ترین رات بھی ہوگی‘ ( فوٹو: طقس العرب)
ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ 40 دنوں کے بعد سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں شدید گرمی کی لہر شروع ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ وہ وقت ہوگا جب سورج سرطان کے مدار میں آجائے گا‘۔
انہوں نے کہاہے کہ ’اس عرصے میں دن لمبا اور رات چھوٹی ہوتی جائیں گی جبکہ آج سے ایک ماہ بعد سال کا طویل ترین دن اور چھوٹی ترین رات بھی ہوگی‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’کل بدھ کو ودی الدواسر، الاحسا اور الخرج ملک کے گرم ترین شہر تھے جہاں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا‘۔
’مکہ مکرمہ میں 40، مدینہ منورہ میں 39 اور الدہناو الصمان میں 41 ڈگری گرمی تھی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’دوسری طرف السودہ ملک کا سرد ترین علاقہ مانا جائے گا جہاں کل بدھ کو درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ رہا‘۔
’طریف میں 16 اور الباحہ میں 15 ڈگری گرمی تھی جبکہ رطوبت کی شرح 85 فیصد رہی‘۔

شیئر: