نیوم کمپنی کے سی ای او نظمی النصر نے کہا ہے کہ’ اس وقت نیوم پروجیکٹ پر کام کرنے والے کارکنوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار کے قریب ہے جبکہ ایک سو ممالک کے 5 ہزار سے زائد فل ٹائم اہلکار تعینات ہیں‘۔
عاجل نیوز کے مطابق ریاض میں ’شاندار مستقبل ‘ کے عنوان سے سعودی، برٹش انیشیٹو کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا’ آئندہ برس تک نیوم پروجیکٹ پر کام کرنے والے کارکنوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرجائے گی‘۔
نیوم پروجیکٹ کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ’ منصوبے پر کام کرنے کے لیے مقامی اوربین الاقوامی کمپنیوں کے لیے کافی مواقع ہیں‘۔
واضح رہے ریاض میں منعقدہ شاندار مستقبل کے عنوان سے ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں سعودی عرب اور برطانیہ کی 8 سو سے زائد اہم سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہیں۔