Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سالانہ 20 لاکھ ٹن چکن استعمال ہوتا ہے

مملکت اس شعبے میں خود کفالت کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت ماحولیات، پانی، زراعت، لائیوسٹاک و ماہی پروری کے سیکریٹری علی الشیخی نے کہا ہے کہ ’مملکت میں پولٹری سالانہ پیداوار 1.3 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے۔‘
وزارت کے سکرٹری نے ریاض میں  مشرق وسطی پولٹری کی نمائش میں اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ مملکت میں پولٹری کی سالانہ کھپت 2 ملین ٹن ہے جبکہ اس شعبے میں خود کفالت کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ مملکت میں پولٹری کا شعبہ مسلسل ترقی کررہا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار بھی تیزی سے اس جانب راغب ہو رہے ہیں‘۔
سیکریٹری ماحولیات کا کہنا تھا ’ پولٹری کی صنعت میں دو بڑی عالمی کمپنیاں جلد 11 ارب ریال کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں‘۔
مملکت میں پولٹری کی منصوعات کے معیار اور نرخوں کے سوال پر ان کا کہنا تھا’غذائی ضرورت کے شعبے میں پولٹری انتہائی اہم صنعت ہے جبکہ مملکت کی جانب سے معیار کو برقرار رکھنے کےلیے خاص توجہ دی جاتی ہے علاوہ ازیں نرخ بھی مناسب ہیں‘۔
پولٹری کے شعبے میں تیز رفتار ترقی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس شعبے میں گزشتہ تین برسوں میں 68 فیصد تک خود کفیل ہو چکے ہیں جبکہ آئندہ 3 برسوں میں ہمارا ہدف 90 فیصد کا ہے۔

شیئر: