ولی عہد سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے منامہ پہنچ گئے
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے منامہ پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منامہ کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے‘۔
واضح رہے کہ بحرینی دار الحکومت منامہ میں میں عرب سربراہ کانفرنس کا 33 واس اجلاس منعقد ہوگا جس میں مسئلہ فلسطین اور سوڈان کے بحران کے علاوہ متعدد اہم أمور پر بات چیت ہوگی۔
قبل ازیں عرب لیگ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منامہ میں ہوا جس میں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گوکہ منامہ عرب سربراہ اجلاس معمول کا ہے تاہم اس میں پیش کئے جانے والے زیر غور أمور غیر معمولی ہیں۔