Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں وزیر مذہبی امور کا عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ حج انتظامات ہر سال بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان کے وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مدینہ میں عازمین حج کی رہائش گاہوں کا اچانک دورہ کیا ہے۔
بدھ کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچے تھے۔
منگل کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مذہبی امور نے پاکستانی عازمین کرام سے ملاقاتیں اور حج انتظامات بارے آرا حاصل کیں۔
عازمین حج نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں موجودہ حکومت کے انتظامات پہلے سے بھی بہتر ہیں۔رہائش گاہیں، خوراک، سفری سہولیات اور عملہ کی خدمات مثالی ہیں۔‘
چوہدری سالک حسین  نے کہا کہ پاکستان حج مشن کی انتھک محنت کی بدولت سرکاری سکیم کے اخراجات خطہ میں سب سے کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان حج مشن پڑوسی ممالک سے حج اخراجات کا تقابل عوام کے سامنے رکھے۔
چوہدری سالک حسین کا مزید کہنا تھا کہ بزرگ اور نیم خواندہ عازمین حج کو موبائل ایپ اور سم کے استعمال میں معاونت فراہم کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ حج انتظامات ہر سال بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
وزیر مذہبی امور آج کیٹرنگ کمپنیوں اور سعودی ادارے ادلہ مدینہ‘ کا دورہ کریں گے۔

شیئر: