Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی وزیر چوہدری سالک حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے

 وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے۔
 چوہدری سالک حسین نے بدھ کو جدہ قونصلیٹ میں ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو سے ملاقات کی۔
بعد ازاں قونصلیٹ میں شعبہ ویلفیئر کا دورہ کیا اور وہاں موجود پاکستانیوں سے ان کے مسائل معلوم کیے۔
اس موقع پر چوہدری سالک نے کہا کہ’ دوست ملک سعودی عرب میں پاکستانی تجربہ کار افرادی قوت کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں دلوانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس وقت سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سب سے زیادہ زرمبادلہ بھیجتے ہیں‘۔
وزارت کے ترجمان نے بیان میں کہا وزیر مذہبی امور اپنے دورے کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سعودی وزارتِ حج و عمرہ  کے حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ 
 مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج کی رہائش، کیٹرنگ سروسز اور دیگر سہو لتوں کا جائزہ لیں گے۔
قبل ازیں سعودی عرب پہنچنے پر ڈی جی پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ فہیم آفریدی و دیگر نے جدہ ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر مذہبی امور کا استقبال کیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن بھی ہمراہ ہیں۔ 

شیئر: