Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے علاوہ کسی ویزے پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں

بغیر پرمٹ حج مقامات تک رسائی پر جرمانہ اور سزا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایک بار پھر انتباہ جاری کیا ہے کہ بیرون مملک سے حج ویزے پرآنے والوں کو ہی حج کرنے کی اجازت ہوتی ہے، دوسرے کسی قسم کے  ویزے پر آنے والا حج نہیں کر سکتا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے  ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اس حوالے سے وضاحت کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ  عمرہ، نجی زیارت ، تجارتی زیارت ، ٹرانزٹ یا سیاحت سمیت کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔
حج ویزے یا پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعرمقدسہ میں جانا غیرقانونی ہے جس پر قید اور جرمانے کی سزا مقرر ہے۔
 أي تأشيرة بخلاف تأشيرة الحج لا تسمح بأداء الحج، بما في ذلك تأشيرة العمرة. 
#لا_حج_بلا_تصريح#حج_1445هـ#مكة_والمدينة_في_انتظاركم_بشوق pic.twitter.com/1AYvk3IRjN
وزارت حج نے کہا کہ حج موسم کے دوران مخصوص پرمٹ کے بغیر مکہ میں داخلہ منع ہے لہذا اس سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ وزارت نے حج کرانے والی جعلی کمپنیوں سے بھی خبردار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: