فرضی حج کمپنی چلانے پر غیر ملکی گرفتار
’سوشل میڈیا پر تشہیری مہم چلا کر لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے فرضی حج کمپنی چلانے پر ایک غیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص مصری تارک وطن ہے‘۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ شخص وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں مقیم ہے‘۔
’گرفتار شدہ شخص نے سوشل میڈیا پر تشہیری مہم چلا کر لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا تھا‘۔
’اس کا دعوی ہے کہ وہ حج کمپنی چلاتا ہے اور مکہ مکرمہ کے علاوہ مشاعر مقدسہ میں اس کے پاس عازمین حج کے لیے رہائش موجود ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ لوگوں کو محض دھوکہ دینے کے لیے یہ دعوی کر رہا تھا ‘۔
پولیس نے حج کی خواہش رکھنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ حج کرنے کا صحیح طریقہ وزارت حج کی ویب سائٹ ہے جہاں اندراج کرانے کے بعد پیکیج خریدا جاسکتا ہے۔